گرانفروشوں کو بھاری جرمانے ،مقدمات درج کرائیں، عثمان علی

گرانفروشوں کو بھاری جرمانے ،مقدمات درج کرائیں، عثمان علی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں کا باقاعدگی سے وزٹ کریں اور قیمتوں کا معائنہ کریں۔خلاف ورزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کرنے ساتھ ساتھ ان کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا جائے ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہوں پر آویزاں کرائیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 2 دنوں میں ضلع کے 24 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 2660 دکانوں کو چیک کیا۔خلاف ورزی کرنے پر 1 لاکھ 94 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 7 افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں