جنوبی پنجاب میں نئی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری، ثاقب عطیل

جنوبی پنجاب میں نئی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری، ثاقب عطیل

ملتان (وقائع نگار خصوصی ) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کی زیر صدارت ایگریکلچر سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس میں محکمہ زراعت کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب میں زراعت کی نئی ترقیاتی سکیموں پر کام جاری ہے جن میں واٹر مینجمنٹ، زراعت توسیع، تحقیقاتی ادارہ برائے فروٹس، ریسرچ، زرعی انجینئرنگ، ایمری، کاٹن ریسرچ، فروٹ و غلہ منڈیوں کی تعمیر سمیت دیگر شامل ہیں۔ مالی سال 2023-24 میں زراعت کی 24 ترقیاتی سکیموں کیلئے 19992.584 ملین روپے کے فنڈزجاری کئے جاچکے ہیں جن میں سے 18092 ملین روپے خرچ ہوچکے ہیں جو کہ کل جاری کردہ فنڈز کا 90 فیصد ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کہا کہ تمام افسروں کی کارکردگی فنڈز کے استعمال سے منسلک ہے ۔ مقرر کردہ معیار اور میعاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کریں اور فنڈز کے 100 فیصد درست استعمال کو یقینی بنائیں جبکہ پورٹل پر فنڈز کے استعمال کو بروقت اپڈیٹ کیا جائے ۔ بعد ازاں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے فروٹ و سبزی منڈیوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں کہا کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں قائم کسان پلیٹ فارمز پر کاشتکاروں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ باآسانی براہ راست اپنی زرعی اجناس فروخت کرسکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں