اقدام خودسوزی کا الزام غلط،سسر،شوہر نے آگ لگائی،متاثرہ

 اقدام خودسوزی کا الزام غلط،سسر،شوہر نے آگ لگائی،متاثرہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)جنوں بستی کی رہائشی (ن )مبینہ خودسوزی کرنیوالی خاتون کا واقعہ نیا رخ اختیار کر گیا۔

، خاتون نے خود سوزی نہیں کی بلکہ اسکے سسر اور شوہر نے مبینہ قتل کرنے کی کوشش کی غرض سے پٹرول چھڑکا۔متاثرہ کی والدہ نے مقدمہ درج کرادیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ روز بستی جنوں کی رہائشی شادی شدہ خاتون (ن)کو ریسکیو 1122 نے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا اور ابتدائی رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون پر خود سوزی کا الزام تھا جبکہ متاثرہ خاتون کے بیان اور اسکی والدہ کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے نے نیا انکشاف کر دیا کہ متاثرہ خاتون کو اس کے شوہر اور سسر نے پٹرول چھڑک کر قتل کرنے کی غرض سے آگ لگائی جسکی وجہ سے اسکا 45 فی صد جسم متاثر ہوا،وجہ عناد سسر کی بدنیتی ظاہر کی گئی ہے جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے شوہر نے بھی مبینہ ناپسندیدگی رکھتا تھا، پولیس نے متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں  مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں