عیدالاضحی پر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، ڈی سی مظفر گڑھ

عیدالاضحی پر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، ڈی سی مظفر گڑھ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی زیرِ صدارت ضلع میں عیدالاضحیٰ پر انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں عیدالاضحیٰ پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ یونین کونسل کی سطح پر جانوروں کی آلائشوں کو اکٹھا کیا جائے گا،آلائشوں کو آبادی سے دور تلف کیا جائے گا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر شہری یونین کونسلوں میں 3 لوڈر رکشے اور 6 اہلکار موجود ہوں گے ۔ دیہی یونین کونسلوں میں 2 لوڈر رکشے اور 4 اہلکار ڈیوٹی دئیں گے ۔ ہر یونین کونسل میں آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے 225 کپڑے کے تھیلے تقسیم کئے جائیں گے ۔ضلع بھر میں جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے 4 سیل پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔کیٹل مارکیٹ کی ضلع بھر میں 5 مویشی منڈیاں بھی موجود ہیں۔ جن کو سیل پوائنٹس کا درجہ دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ عید کے ایام میں ضلع بھر سے تقریباً 1500 ٹن سے زائد آلائشیں تلف کی جائیں گی۔ شکایات کے ازالے کے لئے میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل میں کنٹرول رومز قائم کئے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید کے ایام میں شہروں، قصبہ جات اور دیہی علاقوں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ اجلاس میں میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کے افسران نے بھی شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں