وہاڑی ہسپتال میں طبی سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانے کاحکم

وہاڑی ہسپتال میں طبی سہولتوں کی فراہمی بہتر بنانے کاحکم

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کا ضلعی ہسپتال کادورہ چلڈرن وارڈ، خسرہ وارڈ، آئی سی یو وارڈ سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ۔

، علاج معالجہ کی سہولیات، صفائی، ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری، ریو مپنگ کے کام کو چیک کیا ، طبی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور ریو مپنگ کے کام تیز کرنے کا حکم دیا ،انہوں نے ہسپتال میں مریضوں سے طبی سہولیات کی فراہمی اور عملہ کے رویے بارے دریافت بھی کیا جس پر مریضوں اور انکے لواحقین نے علاج معالجہ کی فراہمی اور عملے کے رویے پر اطمینان کا اظہار کی۔ا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ہسپتال کے انتظامی معاملات میں بہتری لانا اور مریضوں کو بہترین علاج معالجہ کی فراہمی عزم ہے ڈاکٹرز و سٹاف مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہ چھوڑیں خسرہ کے مریضوں کی خصوصی نگہداشت کی جائے ہسپتال میں مریضوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس کے علاوہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں