عید پر شہر کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے ڈیوٹیاں تفویض، طارق محمود

عید پر شہر کو آلائشوں سے پاک کرنے  کیلئے ڈیوٹیاں تفویض، طارق محمود

میلسی (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر میلسی چودھری طارق محمود دھاریوال نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر میلسی شہر کو آلائشوں سے پاک کرنے کے لیے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

شہری اس سلسلے میں عملہ سے تعاون کریں اور آلائشوں کو بروقت تلف کرنے کے انتظامات میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی پریس کلب عیدگاہ روڈ میں ڈی ایس پی میلسی رانا ندیم اقبال کے ہمراہ اپنی آمد کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں