ایل پی جی ری فلنگ دکانوں کیخلاف ایکشن،7سربمہر

ایل پی جی ری فلنگ دکانوں کیخلاف ایکشن،7سربمہر

ملتان ( وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی ہدایت پر غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے۔۔۔

 اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے کریک ڈائون کرتے ہوئے 7 دکانیں سربمہر کردیں اس موقع پر انہوں نے سامان بھی ضبط کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے آفس میں معذور خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ انصاف کے حصول کیلئے پہنچی تو ڈپٹی کمشنر نے دفتر سے باہر آکر خاتون کی شنوائی کی اور فوری متعلقہ محکمے کو دادرسی کے احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے گزشتہ روز تحصیل جلالپور پیر والہ ہسپتال کا دورہ کیااس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات کی انسپکشن کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سٹاک مرتب کرنے اور مریضوں کو سہولیات فراہمی کا حکم بھی جاری کیا۔ وسیم حامد سندھو نے تحصیل جلال پور پیر والا کے دورہ کے موقع پر عارضی مویشی منڈی کا دورہ کیا اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عارضی مویشی منڈی میں قائم کائونٹرز کی چیکنگ کی اور انتظامات کی انسپیکشن کی۔اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیر والا راحیل مرزا نے عارضی مویشی منڈی کے انتظامات پر بریفنگ دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں