بجٹ مایوس کن ، تاجر ٹیکسوں میں جکڑے گئے ،ظفر صدیقی

بجٹ مایوس کن ، تاجر ٹیکسوں میں جکڑے گئے ،ظفر صدیقی

ملتان ( لیڈی رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرزنے وفاقی اور صوبائی بجٹ مایوس کن قرار دے دیا چھوٹے تاجروں کو ریلیف دینے کی بجائے مزید ٹیکسز کے شکنجے میں جکڑا جا رہا ہے ۔

 بجٹ توقع کے برعکس سخت اور مایوس کن ہے مہنگائی میں اضافہ ہو گا اور لوگوں کی قوت خرید مزید کم ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی،چودھری طارق کریم ،شیخ عامر سلیم، احتشام الحق، خواجہ عمار یاسر،شیخ بدر منیر،رحمت علی قریشی،سہیل امجد قریشی دیگر رہنماؤں نے چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے دفتر میں پنجاب حکومت کے وزیر خزانہ مجتبیٰ شجا ع الرحمن کی جانب سے پیش کئے جانیوالے براہ راست بجٹ تقریر سننے کا اہتمام کیا گیا بجٹ تقریر سننے کے بعد انہوں نے مجموعی طور پر وفاقی اور صوبائی بجٹ کو تاریخ کا سخت ترین بجٹ قرار دیا۔ ظفر اقبال صدیقی،چودھری طارق کریم،شیخ عامر سلیم،احتشام الحق،خواجہ عمار یاسر نے کہا کہ ایف بی آر پر 47فیصد ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو پورا ہوتا مشکل دکھائی دے رہا ہے بجٹ میں لگائے گئے ظالمانہ اور بہیمانہ ٹیکسوں سے غریب عوام،چھوٹے و درمیانے درجے کے تاجر،کم آمدنی والے طبقات متاثر ہوں گے سیمنٹ، سریا، گارمنٹس،جوتے اور درجنوں دیگر اشیاء مہنگی ہوں گی، انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جبکہ بجٹ آمد سے قبل تاثر تھا کہ چھوٹے و درمیانہ درجے کے تاجروں کو بلاسود قرضے دئیے جائیں گے افسوس اس بات کا ہے کہ تاجر دوست سکیم جو کہ حقیقت میں تاجر دشمن سکیم ہے میں نہ آنیوالے تاجروں کی دکانیں سیل بھاری جرمانے اور چھ ماہ قید ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں