ڈی سی کا دھواں چھوڑتے بھٹوں کیخلاف کارروائی کا حکم

 ڈی سی کا دھواں چھوڑتے بھٹوں کیخلاف کارروائی کا حکم

مظفرگڑھ ( سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تحصیل مظفرگڑھ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے راستے میں قائم اینٹوں کے بھٹوں کا اچانک معائنہ کیا ۔ معائنہ کے دوران دھواں چھوڑتے بھٹے پائے گئے ۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد کو دھواں چھوڑتے بھٹوں کے مالکان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر شاہ جمال اور مونڈکا کا بھی دورہ کیا ، ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا ، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کے سٹاک کا بھی معائنہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں بہترین انتظامات پر ایم ایس صاحبان کو شاباش دی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے شاہ جمال میں کپاس کی فصل کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کسان سہولت سنٹر کا بھی دورہ کیا اور کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی ادویات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شاہ جمال مویشی منڈی کا دورہ کیا اور انتظامات کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں