ترقیاتی سکیموں کیلئے اعلیٰ افسر متحرک ہوں، آصف شاہ

ترقیاتی سکیموں کیلئے اعلیٰ افسر متحرک ہوں، آصف شاہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ 9 ترقیاتی سکیموں میں سے ایک سکیم کی سٹرکچر تبدیلی،2سکیموں کی تکمیل مدت میں توسیع اور 6سکیموں کی پرائس ویری ایشن کی منظوری ہو گئی ہے ۔

محکمہ بلڈنگ اور محکمہ ہائی وے کے افسر ترقیاتی سکیموں کو جلد مکمل کرنے کیلئے متحرک ہوکر کام کریں ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور کوالٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے برق رفتاری سے کام ہونا چاہیے یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس میں دیں اجلاس میں 9ترقیاتی سکیموں پر جاری کام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے مزید کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شرقی کالونی، بنیادی مراکز صحت اور سڑکوں کے تعمیر اتی کام میں کسی قسم کی سستی یا غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں