میپکو کاشتکاروں کا معاشی قتل کرنے کیلئے کوشاں، ذوالفقار اعوان

میپکو کاشتکاروں کا معاشی قتل کرنے کیلئے کوشاں، ذوالفقار اعوان

وہاڑی(نمائندہ دنیا )مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ آٹھ سال پرانی ڈیفڈ رقم کو کاشتکاروں کے بلوں میں شامل کیا جارہا ہے۔۔۔

 میپکو حکام ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کاشتکاروں کا معاشی قتل کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے ،صرف میپکو حکام ہی 2015 کی متنازعہ ڈیفڈ رقم کاشتکاروں کے بلوں میں ڈال کر وصولی کررہی ہے ، لیسکو،پیسکو یا دیگر کمپنیاں اس متنازع رقم کو بغیر آڈٹ کئے ڈالنے سے انکاری ہے مگر میپکو کے کرپٹ افسر ایس ای،ایکسین و دیگر عملہ لوٹ مار کرنے میں مصروف ہے ،کوئی ادارہ بھی میپکو کی کھلے عام کرپشن کو روکنے کی جرات نہیں کررہا ،میپکو ملتان میں ضلع وہاڑی کے کرپٹ میپکو حکام کے خلاف مکمل ثبوت کی فائل انکوائری افسر رائے شہزاد کو دی گئی مگر رائے شہزاد نے انکوائری کرنے کے بجائے معاملے کو ٹھپ کردیا ،اب ہمیں اسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،ظلم اور کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے پر کاشتکاروں کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے ،بلوں سے جرمانے کی مد اور اووربلنگ،ایوریج ڈیٹیکشن کو ختم کیا جائے ، منقطع کئے گئے ٹیوب ویل کنکشن کو فوری بحال کیا جائے ،بلوں میں ڈالی گئی ناجائز ڈیفڈ رقم کو ختم کرکے بل درست کئے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں