شہراولیا کو منشیات فری بنانے کیلئے پلان نافذ

شہراولیا  کو  منشیات  فری  بنانے  کیلئے  پلان  نافذ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)پنجاب حکومت کا منشیات فری پنجاب ویژن شہر اولیاء میں عملی طور نافذ ہوگیا۔کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان کی کاوشوں سے نشے کے عادی 18 افراد صحت مند زندگی کی جانب لوٹ آئے ۔

بحالی مرکز برائے انسداد منشیات میں زیر علاج افراد نے ٹیکنیکل تربیتی کورسز مکمل کرلئے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان، ڈی ار سی انتظامیہ،کی محنت سے نشے سے چھٹکارا پانے والے افراد کے لواحقین خوشی سے نحال ہوگئے ۔اس سلسلے میں کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ کیا اور پریکٹیکل امتحان کی انسپکشن کی۔ کمشنر مریم خان نے کہا کہ 7 افراد نے الیکٹریشن ٹیسٹ،6 نے سلائی ٹیسٹ اور 5 نے ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کر لیا۔ تربیتی کورسز مکمل کرنے والے افراد کو اسناد کی فراہمی،ملازمت کا بندوست بھی کیاجائے گا۔منشیات جیسی لعنت نے ہزاروں گھر اجاڑے ۔اور نوجوانوں کے مستقبل تباہ ہوئے ۔ کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کے ہمراہ سٹی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ادویات کے سٹاک اور طبی سہولیات کی انسپکشن کی۔ مریم خان نے مریضوں سے ملاقات کی اور ایمرجنسی وارڈ کی انسپکشن کی۔ انہوں نے پیرا میڈیکل سٹاف اور ڈاکٹرز کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صحت کے شعبے کی اپگریڈیشن پر خصوصی فوکس ہے ۔عوامی سہولت کیلئے نیو ڈی ایچ کیو ہسپتال کو مکمل فعال کردیا گیا ہے ۔گائنی،ڈائلیسز اور ایمرجنسی سمیت تمام طبی سہولیات ڈی ایچ کیو میں میسر ہیں۔سال 2023-24 ملتان ڈویژن میں متعدد ترقیاتی سکیمیں مکمل کی گئیں جبکہ بیشتر تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگئیں۔ کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے اس بارے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کچا کھو تا عبدالحکیم 20 کلومیٹر کی طویل سڑک ایک ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی۔شجاع آباد تا جلال پور پیر والا 48.50 کلومیٹر کی سڑک ڈھائی ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی۔قادر پور راں پل چٹھہ 20 کلومیٹر کی سڑک 407 ملین روپے سے مکمل کی گئی۔نشتر ٹو تا لاڑ 5 کلومیٹر کی سڑک 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں