ہر فرد کو اسلامی تعلیمات عام کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے :قاری نذیر احمد

 ہر فرد کو اسلامی تعلیمات عام کرنے میں  کردار ادا کرنا چاہیے :قاری نذیر احمد

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )معروف خطیب قاری نذیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ موت اٹل حقیقت جس پر ناصرف مسلمان بلکہ تمام غیر مسلم بھی متفق ہیں حاجی صدیق درویش منش رحم دل انسان تھے۔

وہ مرکزی انجمن تاجران کے سینئر نائب صدر میاں ساجد آصف کے والد کی قل خوانی کے لیے منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نفسا نفسی کے دور میں معاشرہ کے ہر فرد کو اسلامی تعلیمات حاصل اور عام کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد،ایم پی اے کے نمائندے میاں نیرب خورشید دیگر نے شرکت کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں