عید الاضحی کی نماز کے حوالے سے سکیورٹی پلان مرتب

عید الاضحی کی نماز کے حوالے سے سکیورٹی پلان مرتب

ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری کی ہدایت پر ریجن کا سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ۔

جس کا مقصد عوام الناس کی حفاظت یقینی بنا نا ہے اس سلسلے میں ریجن کی 2136 مساجد پر 4493پولیس افسر و جوان فرائض سر انجام دیں گے ۔ اسی طرح 81 اوپن جگہ پر بھی اجتماعات کی حفاظت کے پولیس افسروں کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن پولیس ماضی کی طرح اب بھی عوام الناس کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے ۔ جس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں