عیدالاضحی کیلئے خصوصی صفائی آپریشن پر کام شروع

عیدالاضحی کیلئے خصوصی صفائی آپریشن پر کام شروع

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر,نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ نے عیدالاضحی کے لئے خصوصی صفائی آپریشن پر کام شروع کردیا- ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے قربانی جانوروں کی آلائشوں کے لئے شہریوں میں بائیوبیگز تقسیم کرکے مہم کا افتتاح کیا۔

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اعتزاز انجم،اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہمراہ تھے -میونسپل کمیٹیز کو عید قربان سے قبل شہریوں میں 10 ہزار سے زائد بیگز کی تقسیم کا ہدف دیا گیا ہے -ڈی سی نے عید پر شہریوں سے صفائی آپریشن میں انتظامیہ کیساتھ تعاون کی اپیل کی ہے -انہوں نے کہا ہے کہ عید پر صفائی کیلئے ضلع میں 800 سینیٹری ورکرز کی چھٹیاں منسوخ کردیں گئی ہیں -آلائشوں کیلئے 87 کلیکشن اور 17 ڈمپنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں -ضلع انتظامیہ کے افسران عید صفائی آپریشن کی نگرانی کرینگے -دریں اثناء عید سے قبل بازاروں،چوکوں،گلی محلوں،عید گاہوں کی صفائی کیلئے گرینڈ آپریشن جاری ہے -صفائی بارے شہریوں کی شکایات کے ازالہ کیلئے ڈی سی دفتر سمیت میونسپل کمیٹیز میں کنٹرول رومز مکمل قائم کردیئے گئے ہیں جوکہ تعطیلات کے دوران 24 گھنٹے فعال رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں