پولیس نے چوری کی واردات ٹریس کرلی ، رقم مالک کے سپرد

پولیس نے چوری کی واردات  ٹریس کرلی ، رقم مالک کے سپرد

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی ) تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس نے شہری کے گھر ہونے والی 10 لاکھ روپے چوری کی واردات ٹریس کر لی’ رقم شہری کے سپرد۔ تفصیل کے مطابق بانو بازار کے رہائشی اسلحہ ڈیلر عثمان گلزار علاج معالجہ کی غرض سے لاہور گئے ہوئے تھے۔

 کہ ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم ملزم ان کے گھر رہائشی کمرہ کی الماری سے دس لاکھ روپے چرا لے گیا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی اے ڈویژن میں درج ہوا۔ ڈی ایس پی سٹی آصف رشید اور ایس ایچ او شفاقت علی کی نگرانی میں اے ایس آئی شاہد اقبال نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ چوری کی اس اندھی وارادت کو ٹریس کرتے ہوئے ساڑھے آٹھ لاکھ رقم برآمد کر لی جس پر گزشتہ روز انہوں نے ایس ایچ او شفاقت علی کے ہمراہ ریکور شدہ رقم مدعی مقدمہ کے سپرد کر دی جس پر شہری نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں