کوٹ ادو، گرانفروشی عروج پر ، سبزی فروشوں کی من مانیاں

کوٹ ادو، گرانفروشی عروج پر ، سبزی فروشوں کی من مانیاں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)عید کے تینوں روز دکاندار گراں فروشی کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ۔

،گوشت میں استعمال ہونے والی سبزیوں کے لوگوں سے من مانے ریٹ وصول کئے گئے ،پیاز 200روپے ،ٹماٹر400روپے ،دیسی لہسن500روپے ،ادرک چائنہ 600روپے ،سبز مرچ 400روپے ،لیموں دیسی 800روپے ،سبز دھنیا500روپے فی کلو تک فروخت ہوتے رہے ،دوسری طرف ملک شاپ دکانداروں نے ایک کلو دودھ 200روپے جبکہ ایک کلو دہی 300روپے تک فروخت کرتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں