لودھراں بار کیلئے 20لاکھ روپے کا چیک جاری کردیا گیا

لودھراں بار کیلئے 20لاکھ روپے کا چیک جاری کردیا گیا

لودھراں ( سٹی رپورٹر ) وفاقی وزیر قانون و انصاف نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لودھراں کے لیے دو ملین روپے کا چیک جاری کر دیا۔

 صدر بار سجاد احمد خان جوئیہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان کانجو ایڈووکیٹ نے چیک وصول کیا تفصیل کے مطابق سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن خان کانجو کی کاوشوں سے گزشتہ دنوں حکومت پاکستان کی جانب سے دو ملین روپے کا چیک صدر ڈسٹرکٹ بار سجاد احمد خان جوئیہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری خورشید احمد خان کانجو ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ سے وصول کر لیا اس موقع پر صدر بار اور جنرل سیکرٹری بار نے وفاقی وزیر قانون کو اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرقان حشمت کے وکلاء کے ساتھ ناروا سلوک کے بارے میں بتایا اور ان کے تبادلہ کا مطالبہ کیا اس موقع پر وزیر قانون نے کہا وکلاء کی فلاح و بہبود اور عزت و تکریم کے لیے ہر حد تک جائیں گے اور اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کے تبادلہ کے لیے سفارشات پیش کی جائیں گی ، اور بہت جلد اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ کرایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں