کوٹ ادو، کمسن بچی پل کراس کرتے نہر میں گر کر جاں بحق

کوٹ ادو، کمسن بچی پل کراس کرتے نہر میں گر کر جاں بحق

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)کوٹ ادوکے نواحی علاقہ چوک سرورشہیدمیں کم سن بچی پل کراس کرتے ہوئے نہرمیں گرکرجاں بحق۔

، بچی کی لاش نہرسے نکال لی گئی ،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی چوک سرور شہیدکے چکنمبر566ٹی ڈی اے کے محمدطارق کی 2سالہ بیٹی انیسہ بی بی نہرکاپل کراس کرتے ہوئے نہرمیں ڈوب کرجاں بحق ہوگئی،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بچی کے لاش کونہرسے نکال لیااور ہسپتال منتقل کردیا،بچی نہرمیں ڈوبنے سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں