سستی پٹرولیم مصنوعات، عوام ثمرات سے محروم

 سستی پٹرولیم مصنوعات، عوام ثمرات سے محروم

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)باگڑسرگانہ پٹرول ڈیزل کے ریٹوں میں کمی کا فائدہ عام غریبوں آدمی کوہرگز نہیں پہنچ رہا ۔

کھانے پینے کی اشیاء کے ریٹ بدستوربلند ترین سطح پر ہیں پنجاب حکومت اس طرف بالکل توجہ نہیں دے رہی اشیاء کی قیمتوں میں بلکہ دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے جس سے عوام بری طرح متاثر ہورہے ہیں عام لوگوں کو فائدہ تب ہوگاجب یہ ریلیف غریب آدمی کو ملنا شروع ہوگا۔تفصیل کے مطابق حکومت نے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کوریلیف تو دیا ہے مگر پنجاب حکومت کی گرفت بالکل کمزور بلکہ نہ ہونے کے برابر ہے جس تیزی سے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے پر مہنگائی کاطوفان آیاتھا اس رفتار سے کمی واقع نہیں ہوسکی مہنگائی کی سابقہ لہر اسی طرح برقرار ہے بلکہ اس میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے ۔ان چیزوں میں گراوٹ کافائدہ عام اورغریب آدمی کو اس وقت ممکن ہوسکے گا جب کھانے پینے کی روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوگی ورنہ لوگوں کی پریشانی تو بدستور اپنی جگہ قائم ہے متوسط محنت کش مزدو ر طبقہ انتہائی سنگین صورتحال سے دوچارہے یہاں تک کہ آج لوگ اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھنے میں بری طرح نا کا م ہو چکے ہیں عوام کی اکثریت بجلی گیس بلوں کھانے پینے کی اشیاء گھی دالیں سبزیوں کی قیمتوں میں بھاری اضافوں کی وجہ سے ذہنی طور پہ مفلوج ہوچکے ہیں ادویات بچوں کے تعلیمی اخراجات ایک عام آدمی باوجودکوشش کے ہرگز پورے نہیں کر پاسکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں