عید پرواسا عملہ فعال، نکاسی آب کے مسائل حل کئے

عید پرواسا عملہ فعال، نکاسی آب کے مسائل حل کئے

ملتان(وقائع نگار خصوصی)عید قرباں کے موقع پر شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کے لئے واسا کی ۔

طرف سے دن اور رات کے اوقات مسلسل آپریشن جاری رہا واسا کے تمام سیوریج سب ڈویژن،ڈسپوزل اسٹیشنز،واٹر ورکس کھلے رہے جہاں عید کے پر مسرت موقع پر شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ٹیمیں مشینری کے ہمراہ اپنی اپنی حدود میں ڈیوٹی روسٹر اور دن،رات کی شفٹوں کے مطابق متحرک رہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری محمد دانش نے عید ایام میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کرنے کے سلسلے میں ٹیموں کی کارکردگی کا خود جائزہ لیتے رہے عید کے پہلے روز منیجنگ ڈائریکٹر واسا چودھری محمد دانش نے ڈائریکٹر ورکس عارف عباس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں،ڈسپوزل سٹیشنز کا دورہ کرکے ملازمین کی حاضری چیک کی اور ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی شاہین مارکیٹ میں نکاسی آب کی شکایت پر ایم ڈی واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ سیوریج اور ڈسپوزل سٹیشن ڈویژن کو ریلیف کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا۔ حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق لوہا مارکیٹ کسی روڈ پر 36 انچ قطر کی لائن پر کراؤن فیلئیر کی وجہ سے نکاسی آب کی شکایت پیش آئی ہے کراؤن فیلئیر کے مقام پر 3 ڈی واٹرنگ سیٹ اور سینکڑوں فٹ ڈیلوری نصب کر کے متاثرہ علاقوں کو مکمل ریلیف فراہم کر دیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں