حاملہ بیوی کے قتل کے مقدمہ میں خاوند کو سزائے موت کا حکم

 حاملہ بیوی کے قتل کے مقدمہ میں خاوند کو سزائے موت کا حکم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) عدالت نے تھانہ سرائے سدھو کے علاقے میں حاملہ بیوی کو قتل کرنے والے خاوند کو سزائے موت ،قیداور جرمانے کی سزا سنادی۔۔۔

 تفصیل کے مطابق آفتاب احمد رائے ایڈیشنل سیشن جج کبیروالا نے تھانہ سرائے سدھو میں درج مقدمہ نمبر 432/20 بجرم302/311 ت پ کا فیصلہ سنا دیا جرم ثابت ہونے پر ملزم قیصر سرگانہ کو سزائے موت اور چار لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مقتولہ سات ماہ کی حاملہ تھی دوران فائرنگ بچہ بھی جاں بحق ہوا تھا جس کی علیحدہ سزا 7سال قید کی سزا سنائی گئی یاد رہے ملزم نے شک کی بناء پر اپنی بیوی شبانہ بی بی کو قتل کردیا تھا جس کامقدمہ تھانہ سرائے سدھو میں درج ہوا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں