گگومنڈی:دن کے وقت4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول

گگومنڈی:دن کے وقت4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول

گگومنڈی(نامہ نگار)مسلم ٹائون میں دن کے وقت4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن گیا۔شہری شدیداذیت کاشکار،کاروبارتباہ ہو گئے ،شہریوں نے میپکوحکام سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق مسلم ٹائون میں شہرکے دیگرعلاقوں کے برعکس لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے وہاڑی شہرکے دیگرعلاقوں میں لوڈشیڈنگ ختم کردی گئی ہے لیکن مسلم ٹائون میں عیدکے تینوں دن سے آج تک دن کے وقت4گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ، وقفے وقفے سے بجلی کی بندش پرعلاقہ میں اذیت میں مبتلاہیں جبکہ کاروبار تباہ ہورہے ہیں، مسلم ٹائون وہاڑی کے رہائشیوں نے میپکوحکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کامطالبہ کیاہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں