قوانین کی خلاف ورزی ، 7ڈرائیور، 50 موٹر سائیکل سوار گرفتار

 قوانین کی خلاف ورزی ، 7ڈرائیور، 50 موٹر سائیکل سوار گرفتار

کوٹ ادو(نامہ نگار )پٹرولنگ پولیس ہیڈ تونسہ نے رواں ماہ جون کے پہلے 15 روز کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

تفصیل کے مطابق انچارج پٹرولنگ پولیس ہیڈ تونسہ نے میڈیا کو بتایا کہ پٹرولنگ پولیس ہیڈ تونسہ نے 07 اوور سپیڈ ، لوڈ اور ایل پی جی سلنڈر لگانے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے انہیں حوالات میں بند کردیا جبکہ 50 موٹر سائیکل سوار جو بغیر ہیلمٹ اور بغیر رجسٹریشن کے تھے حوالات بند کئے گئے ،10 مقامات پر ضرورت مند مسافروں کو مدد فراہم کی گئی ،حادثات سے بچاؤ کے لئے 40 سست رفتار گاڑیوں کی بیک سائیڈ پر چمک دار پٹیاں لگائی گئیں جبکہ تجاوزات کو ہٹوا کر ٹریفک کی روانی میں آسانی پیدا کی گئی ، روڈ ایکسیڈنٹ سے بچاؤ بارے ڈرائیوران کو لیکچرز دئیے گئے ،گرین اور کلین پاکستان مہم کے تحت پوسٹ پر اور بیٹ ایریا میں پھلدار اور پھولدار پودے لگائے گئے ۔ای پولیس ایپ کے ذریعے 3 اشتہاریوں کو گرفتار کر کے تھانہ صدر کوٹ ادو اور تھانہ دائرہ دین پناہ میں بند کرا دیا گیا، منظور شدہ لوڈ سے زائد لوڈ کرنے پر روزانہ کی بنیاد پرگاڑیوں کے چالان ک اور مقدمات درج کرائے گئے ، روزانہ300 پرسن اور 150 گاڑیاں چیک کی جا رہی ہیں ،بغیر ہیلمٹ، بغیر رجسٹریشن اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے روزانہ کی بنیاد پر چالان کیے جا رہے ہیں جبکہ موٹر سائیکل سواروں کو ہدایات دی جا رہی ہیں کہ ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں ،شیشے اور لائٹس مکمل ہوں اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو بتایا جا رہا ہے کہ سیٹ بیلٹ باندھ کے رکھیں ، قانون کی بالادستی کیلئے عوام کی رہنمائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں