جعلسازوں کااوور سیز پاکسانی کے ملکیتی مکان پر قبضہ

جعلسازوں کااوور سیز پاکسانی کے ملکیتی مکان پر قبضہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )اوور سیز پاکسانی کے ملکیتی مکان پر قبضہ ،جعلسازی کرتے ہوئے غیر متعلقہ کھاتہ کا ریکارڈ پیش کرکے ملکیت ظاہر کرنے پر مقدمہ درج۔

تفصیل کے مطابق سعودی عرب میں مقیم اوور سیز پاکسانی اقبال احمد شیخ نے حقیقی بھائی افتضار احمد کے توسط سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ارسال کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملکیتی مکان جوبکہ وارڈ ننبر 14 اے منڈی مویشیاں میں موجود ہے جسے ان کی والدہ نے سلطان احمد کھکھ کی بیٹی عمرانہ سلطان کو رہائش کے لئے دیا تھا جب وہ صرف پانچ برس کی تھی گود لیا تھا خرچہ بھی وہی برداشت کرتی تھیں والدہ کی وفات کے بعد نیت بدل گئی ۔محمد جمیل ،غلام محی الدین راجپوت نامی شخص سے حق شاملات ملکیت خرید کر مکان اور سامان پر قابض ہوگئے حالانکہ مکان جو کہ متذکرہ کھاتہ میں نہ ہے بلکہ کھاتہ نمبری 550,542 میں تعمیر شدہ ہے جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں