جعلی عامل کی خاتون سے زیادتی،نقدی،زیورات ہتھیالئے

جعلی عامل کی خاتون سے زیادتی،نقدی،زیورات ہتھیالئے

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)جعلی عامل کی جن نکالنے کے بہانے 4بچوں کی ماں سے زیادتی،نقدی اور زیورات ہتھیالیے ،خاوندسے طلاق بھی کرادی،تشدد اور زیادتی سے تنگ خاتون کی تھانہ میں کسی نہ سنی ۔۔۔

متاثرہ عدالت جا پہنچی،خاتون کا میڈیکل کرانے کے بعدپولیس نے عدالت کے حکم پر خاتون کی مدعیت میں خاوندسمیت جعلی عامل اور اس کے چیلوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودابو ہریرہ چوک بستی شادیخاں سنانواں میں جعلی عامل عاصم چانڈیہ نے عرصہ سے آستانہ بنایا ہوا ہے جہاں جن نکالنے کے بہانے کئی خواتین کی عزتیں لوٹی جا چکی ہیں ،جعلی عامل نے تھانہ دائرہ دین پناہ کے قصبہ احسانپور کے ظفراقبال موہانہ کی بیوی ،4بچوں کی ماں پروین بی بی جسے 6ماہ سے خاوند ظفر اقبال جن نکالنے کے بہانے اس کے آستانے پر لے جاتا رہا ،جعلی عامل نے موقع پا کر جن نکالنے کے بہانے خاتون کی عزت لو ٹ لی،تشدد بھی کرتا رہا، طلائی بالیاں ، طلائی کوکا سمیت اس سے نقدی بھی ہتھیالی،خاوند سے طلاق بھی دلوا دی،گھر جا کر بھی زیادتی کرتا رہا،زیادتی اور تشدد سے تنگ خاتون جب تھانہ میں گئی تو پولیس نے ایک نہ سنی۔متاثرخاتون عدالت جا پہنچی ،تاہم پولیس دائرہ دین پناہ نے عدالت کے حکم پر خاتون کا میڈیکل کرانے کے بعد خاوند ظفر اقبال موہانہ سمیت جعلی عامل عاصم چانڈیہ اور اس کے چیلوں فاروق اعظم کہیری اور راشد کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ہے ۔متاثرہ خاتون ودیگر شہریوں نے وزیراعظم ،وزیر اعلیٰ ودیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں