گگومنڈی:اتائیوں کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی چھوٹ

گگومنڈی:اتائیوں کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی چھوٹ

گگومنڈی(نامہ نگار) اتائیوں کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے دی گئی۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کر دیا۔

مقامی شہریوں کاکہناتھاکہ گگومنڈی کے گردونواح کے چکوک اورشہرکی اضافی آبادیوں میں لاتعداداتائی غیرقانونی طورپرسادہ لوح لوگوں کاعلاج کرنے کے بہانے انہیں پیچیدہ بیماریوں میں مبتلاکرنے اورانہیں دونوں ہاتھوں لوٹنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ اتائیت کی روک تھام کے ذمہ داروں نے مبینہ نذرانے وصول کرکے اتائیوں کوانسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ شہریوں نے الزام لگایاہے کہ افسر روزانہ شام کے وقت شکارپرنکلتے ہیں اورتین چاراتائیوں کے غیرقانونی کلینک سیل کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کراگلے دن انہیں اپنے دفتربلاکران سے بھاری رقم وصول کرکے انہیں کلینک کھولنے کی اجازت دے دیتے ہیں اوراس کے بعد ان اتائیوں سے ہرماہ5ہزارروپے وصولی شروع ہوجاتی ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ ، وزیرصحت اورای ڈی اوہیلتھ وہاڑی سے مطالبہ کیاہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں