سکول ٹیچر کے رقبہ پر دو درجن کے قریب افراد کا دھاوا

سکول ٹیچر کے رقبہ پر دو درجن کے قریب افراد کا دھاوا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )سکول ٹیچر کے رقبہ پر دو درجن کے قریب افراد کا دھاوا ،ٹریکٹر کے ذریعے زمین پر ہل چلانے کی کوشش ،منع کرنے پر ماں اور بیوی پر تشدد چھڑانے پر بٹوا گر گیا ،مقدمہ درج۔

 تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ موضع درگھ کا رہائشی خالد حسین جو سرکاری سکول ٹیچر ہے ،اس نے زرعی رقبہ چاہ بکھی والا موضع درگھ میں کھاتہ نمبر 89 ایک کنال ،ایک مرلہ محمد عمران کو فروخت کیا اور رقبہ کا قبضہ بھی حوالے کر دیا تھا ۔محمد نواز ،محمد عمران ،محمد شفیع ،محمد سجاد ،محمد محسن مظہر اور پندرہ ،سولہ نامعلوم افراد رقبہ پر آئے اور ملحقہ رقبہ پر ٹریکٹر سے ہل چلانا شروع کر دیا، منع کرنے پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا ،میری بیوی اور ماں مجھے چھڑانے آئی تو ان پر بھی تشدد کیا جس سے میرا بٹوا گر گیا ۔تھانہ سٹی پولیس نے خالد حسین کی رپورٹ پر تمام افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں