موٹرسائیکل کو بچاتے دوگاڑیوں میں تصادم،7 بچے زخمی

موٹرسائیکل کو بچاتے دوگاڑیوں میں تصادم،7 بچے زخمی

میلسی (نامہ نگار )موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے 2 ویگنار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،ایک گاڑی میں سوار 7 بچے زخمی ،موٹر سائیکل سوار کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں،بہاولپور ریفر کردیا گیا۔

گزشتہ روز محلہ رسول پورہ میلسی کے ممتاز چوہان فیملی سمیت اپنی ویگنار گاڑی میں سوار ہو کر کہروڑ پکا جارہا تھا کہ میرانپور کے قریب ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار اچانک سامنے آگیا،اسے بچاتے ہوئے سامنے کہروڑپکا کی جانب سے آتی ہوئی دوسری ویگنار گاڑی اور موٹر سائیکل سے بھی ٹکرا گئی۔جس کے نتیجہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں جبکہ ممتاز چوہان کی ویگنار گاڑی میں سوار 7 بچے زخمی ہوگئے ۔موٹر سائیکل سوار کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں