زیرو ویسٹ مشن ، افسروں ،ورکرزکے اعزاز میں تقریب

 زیرو ویسٹ مشن ، افسروں ،ورکرزکے اعزاز میں تقریب

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے زیرو ویسٹ مشن کو کامیاب بنانے والے میونسپل کمیٹیوں کے۔

 افسروں، سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا ضلع کونسل ہال میں انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے سینٹری ورکرز کو اسناد سے نوازا گیا۔ اس موقع پر سینٹری ورکز کی ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا-ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر انہوں نے سینٹری ورکرز کو ضلعی انتظامیہ کے ماتھے کا جھومر قرار دیدیا-اے ڈی سی آر عبداستار خان،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد اویس اور دیگر افسران ہمراہ تھے ڈی سی کا اس موقع پر کہنا تھاکہ عید الاضحی پر خدمت کی اعلی مثال قائم کی گئی-انہوں نے میونسپل کمیٹیز اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے افسران،عملہ صفائی کو شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں