جہانیاں ، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچہ، متعدد بکرے زخمی

جہانیاں ، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچہ، متعدد بکرے زخمی

جہانیاں (نمائندہ دنیا) آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 4سالہ بچہ اور معتدد بکرے زخمی ہسپتال منتقل ،متعدد حادثات کے بعد بھی آوارہ کتوں کی تلفی نہ ہوسکی۔

، والدین پریشان ۔اسسٹنٹ کمشنر تیمور 4سالہ بچے کی عیادت کے لئے ٹی ایچ کیو پہنچ گئے ، سہولیات کا جائزہ لیا بچہ کا چہرہ کان اور جسم شدید متاثر ہوئے ۔تفصیل کے مطابق جہانیاں شہر اور گردونواح کے علاقوں میں آوارہ کتوں کے بچوں اور حیوانوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز جہانیاں شہر میں رحمت ولاز کے قریب کھیلتے چار سالہ بچے سعد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا،زخمی کو فوری طور پر ریسکیو نے ہسپتال منتقل کیا،سعد کا چہرہ جسم اور کان شدید متاثر ہوئے جبکہ آوارہ کتے فرار ہوگئے جلال آباد میں آوارہ کتوں کی طرف سے معتد قیمتی بکریوں کو چیر پھاڑ کر ہلاک کرنے کے واقعات کے باوجود آوارہ کتوں کی تلفی ممکن نہ ہوسکی، آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات کے باعث والدین اؤر شہری شدید پریشان ہیں تاجروں شہریوں سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں سے نوٹس لیکر آوارہ کتوں کی فوری تلفی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں