ویسٹ مینجمنٹ ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس ادا کردی

ویسٹ مینجمنٹ ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس ادا کردی

ملتان( وقائع نگار خصوصی،خبر نگار خصوصی ) عید الاضحیٰ کے موقع پر جانفشانی سے کام کرنے والے عملہ صفائی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی اور کمشنر مریم خان نے ظہرانہ کی صدارت کی جبکہ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو سمیت چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ،سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کارپوریشن، کمیٹیوں کے سی اوز بھی موجود تھے ۔اس موقع پر کمشنر مریم خان نے کہا کہ ملتان ڈویژن کو زیرو ویسٹ بنانے میں سینٹری ورکز کے کردار سے انکار ممکن نہیں۔ تپتی دھوپ میں سینٹری ورکز نے بلا تعطل کام کرکے 30909 ٹن آلائشیں اکٹھی کر کے مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ملتان ڈویژن میں زیرو ویسٹ کے عملی نفاذ کو سراہا ہے ۔ ڈی سی ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا کہ سینٹری ورکرز ہمارے اصلی ہیرو ہیں جنہوں نے قومی خدمت سر انجام دی۔شہر کی مثالی صفائی کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،سینٹری ورکرز کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔تقریب میں سینٹری ورکرز کو پھول پہنائے گئے اور ظہرانہ دیا گیا۔دریں اثنا عملہ صفائی کو ایک تنخواہ بطور نونس ادا کردی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں