سیوریج،انفراسٹرکچر منصوبے فوری مکمل کرنیکا ٹاسک

سیوریج،انفراسٹرکچر منصوبے فوری مکمل کرنیکا ٹاسک

ملتان( وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہر کی سیوریج اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح بنانے کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے چونگی نمبر 9ڈسپوزل اور نواب پور روڈ اپ گریڈیشن منصوبوں کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عرفان اور واسا حکام نے منصوبے پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے چونگی نمبر 9واسا ڈسپوزل کی اپ گریڈیشن کو فوری مکمل کرنے کا ٹاسک دیا اور کہا کہ نواب پور روڈ منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے منصوبے کو رواں برس مکمل کرلیا جائے گا۔واسا کو نشیبی علاقوں میں لائنوں کی تبدیلی اور ڈرین سسٹم اپ گریڈ کرنے کا ٹاسک دیا ہے جبکہ وہاڑی روڈ کی اپ گریڈیشن سمیت میگا پراجیکٹس پر جلد کام شروع جائے گا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے ٹاون ہسپتال رحیم آباد کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا اور بریفنگ لی ۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی اور علاج و معالجہ بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت کو ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی موثر ڈیوٹیاں لگانے کا ٹاسک بھی دیا ہے ۔عوام کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولیات فراہمی مشن ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گیسٹرو کے شعبے میں داخل مریض بچوں سے ملاقات بھی کی اور ان کو فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مہنگائی بارے عوامی شکایات کا سخت نوٹس لے لیا ہے ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سرکاری ریٹس پر مکمل عملدرآمد کرانے کا الٹی میٹم جاری کردیا ہے انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کو بھاری جرمانے عائد کئے جائیں اور بڑے گراں فروشوں کو حوالات بھیجا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں