کرم پور ہسپتال کا نکاسی آب نہ ہونے سے مریض پریشان

کرم پور ہسپتال کا نکاسی آب نہ ہونے سے مریض پریشان

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)کرم پور ہسپتال روڈ نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے کئی روز سے گندے پانی سے بھرا پڑا ہے۔

 یونین کونسل کرم پور کے دفتر کے سامنے بھی گندا پانی بھرا پڑا ہے کرم پور کے مقامی افراد اور دور دراز سے آنے والے شہریوں کو ہسپتال مریض لے جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مسلسل پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے سڑکیں بیٹھ گئیں تعفن اور بدبو کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے مقامی افراد اس صورتحال پر سخت پریشان ہیں متعلقہ حکام کے نوٹس میں بار بار لانے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہو سکی مقامی شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مسئلہ فوری حل کرنے صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور نکاسی اپ کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں