ن لیگ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی، احمد یار ہنجرا

ن لیگ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی، احمد یار ہنجرا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہی ہے ،ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے۔

عوامی مشکلات کا خاتمہ جلدہوگا،پیپلزپارٹی کے ساتھ تمام گلے شکوے دور ہوگئے ہیں،بجٹ منظور ہوجائے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میں عام شہری کی زندگی میں خوشحالی آرہی ہے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ قیادت کی کاوشوں سے پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوامقام دوبارہ حاصل کرلے گا،ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے متحد ہوکر چلنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ فتنہ فساد ملک میں معیشت کی تباہی کرکے گیا ہے ، نوازشریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا وہ وژن رکھنے والے لیڈر اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں