سوشل میڈیا اسلام کی ترویج کیلئے استعمال کی جائے ‘مظہر کاظمی

سوشل میڈیا اسلام کی ترویج کیلئے استعمال کی جائے ‘مظہر کاظمی

ملتان(خبرنگارخصوصی)جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کو اسلام کی ترویج واشاعت ،اصلاح معاشرہ اور نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات پر راغب کرنے کیلئے استعمال کیا جائے ۔

اسلام ،اکابرین اسلام ،شعائر اسلام کے خلاف مواد پر سائبر کرائم ایکٹ کو موثر بنایا جائے وہ اپنی رہائش گاہ پر جماعت اہل سنت پاکستان کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں خطاب کر رہے تھے ۔اجلاس میں الحاج احسان الحق فریدی ، پیر خلیل الرحمن شاہ بخاری ،علامہ محمد فاروق خان سعیدی،وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، حافظ غلام قطب الدین نے شرکت کی ۔اجلاس میں سال رواں کیلئے آئندہ ششماہی پروگراموں کا اعلان بھی کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں