650 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد
خان گڑھ(نامہ نگار)پولیس نے مختلف کمپنیوں کے 650 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کردئیے ۔
تفصیل کے مطابق تھانہ شاہجمال پولیس نے مخبر کی اطلاع پر موٹر سائیکل سوار افراد کی تلاشی لی جن سے مختلف کمپنیوں کے 650 پیکٹ امپورٹڈ سگریٹ برآمد ہوئے جو کسٹم حکام کے حوالے کردئیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے جرائم کیخلاف الرٹ ہیں، عوام کی جان و مال اورعزت و آبرو کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔