عوام دشمن بجٹ نے چیخیں نکلوا دیں، عوامی وسماجی حلقے

 عوام دشمن بجٹ نے چیخیں نکلوا دیں، عوامی وسماجی حلقے

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے میں بری طرح ناکام رہی ، عوام دشمن بجٹ نے چیخیں نکلوا دیں۔

،بجلی گیس اورکھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے لوگوں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ،عوامی وسماجی حلقوں کاروزنامہ دنیا سروے میں اظہار خیال۔میاں محمد عارف،الطاف حسین،محمد باقر،طالب حسین، لیاقت علی،محمد ساجد، محمد آصف ودیگر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتیں ہزار ہا کوششوں کے باوجود بھی عوام دوست بجٹ پیش کرنے میں بری طرح ناکام رہی ،لوگ زندگی بچانے والی ادویات خریدنے سے آج قاصر ہیں ، ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھا دی گئیں ہیں کہ قیمت سن کر لوگ خالی ہاتھ میڈیکل سٹوروں سے واپس لوٹ رہے ہیں ،بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی بھرمار سے پوری قوم سکتہ میں آ گئی ہے ،عام غریب آدمی کے گھر کا بل ہزاروں روپے میں آرہا ہے ،ہر شخص ڈپریشن کا شکار ہے اور لوگوں کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں جواب دے چکی ہیں ،حکومت کو چاہیے یہ ایک غریب ملک کے غریب عوام کا بجٹ ہے ،اس پر نظر ثانی کرے اور غریبوں کے حالات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی،گیس، ادویات، کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں فوری کمی لا کرریلیف فراہم کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں