کروڑوں کی غیرقانونی ادائیگیاں زیر التوا انکوائریزکی رپورٹ طلب

کروڑوں کی غیرقانونی ادائیگیاں  زیر التوا انکوائریزکی رپورٹ طلب

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے میلسی اور وہاڑی میں کروڑوں روپے غبن اور۔

 80کرورڑسے زائد کی غیر قانونی ادائیگیوں کی 4 سال سے زیر التواء انکوائریز کی رپورٹ طلب کرلی ۔تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ریجن بشارت نبی نے اپنی وہاڑی میں کھلی کچہری کے دوران ایک درخواست گذار کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سے انکوائریوں پر 4 سال سے کوئی کاروائی نہ ہونے پر رپورٹ مانگ لی ہے ۔ درخواست گزار نے بتایاکہ ضلع کونسل وہاڑی میں 2016-17کے عرصہ میں اس وقت کے چیف آفیسر ضلع کونسل میاں اظہر اور چیئرمین غلام محی الدین چشتی نے باہمی ملی بھگت سے من پسند انجینئر تعینات کیا جس کی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے کوئی منظوری نہ لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں