بی زیڈیو، ایم ڈی کیٹ کی تیاری کیلئے افسروں کا تربیتی سیشن شروع

بی زیڈیو، ایم ڈی کیٹ کی تیاری کیلئے افسروں کا تربیتی سیشن شروع

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی ملتان میں ایچ ای سی اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے۔

 ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تیاری کا آغاز کرنے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور ایچ ای سی کے افسروں نے تربیتی سیشن کا افتتاح کیا۔ جامعہ زکریا ملتان میں امسال بیس روز تک ایچ ای سی اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے تربیتی کلاسز ہوں گی اور آ خر میں ماک ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ اس موقع پر محمد اظہر علی خان پروگرام ڈاٹریکٹر ایچ ای سی،مد یحہ انور بٹ پروگرام کوآرڈی نیٹر ایچ ای سی ،ممتاز حسین پروجیکٹ منیجر ایچ ای سی ،پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد ڈائریکٹر سکالرشپ سیل ،محمد زبیر احمد خان رجسٹرار ،صفدر عباس خان خزانہ دار ،اور انتحاب عالم فائنانشل ایڈ آفیسر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں