عوام کے مسائل حل کرنا پہلی ترجیح ہے ، نوابزادہ افتخار

عوام کے مسائل حل کرنا پہلی ترجیح ہے ، نوابزادہ افتخار

مونڈکا(نامہ نگار)عوامی نمائندہ ہوں عوامی شخصیات سے ملنا حلقہ کے مسائل دریافت کرکے حل کی کوششیں کرنا فرائض منصبی ہیں ۔

شاہجمال شہر کے مسائل کا مکمل ادراک حکومت پنجاب کو مسائل کے حل کی جانب توجہ دلائیں گے سابق چیئر مین یونین کونسل شاہجمال مہر غلام علی شہزاد جانگلہ سے ایم این اے 176نوابزادہ افتخار کی گفتگو۔سابق چیئر مین یونین کونسل شاہجمال مہر غلام علی شہزاد جانگلہ نے یونین کونسل عثمان کوریہ کی سیاسی شخصیت ملک اقبال ابڑیند کے ہمراہ اسلام آباد میں نو منتخب چیئر مین سٹینڈنگ کمیٹی ایوی ایشن نیشنل اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان سے ملاقات کر کے انہیں مذکورہ کمیٹی کا بلا مقابلہ چیئر مین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور انہوں نے شاہجمال شہر کے مسائل اور علاقائی اور ملکی سیاست پر گفتگو کی ۔ ایک سوال کے جواب میں نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا کہ وہ پارٹی معاملات سے ہٹ کر این اے 176کے عوام کے ایم این اے ہیں اور ان کے دروازے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں انفرادی یا اجتماعی مسائل حل کرنا ان کا فرض ہے شاہجمال سمیت پورے حلقہ کے وفاقی محکمہ جات سے متعلقہ مسائل سمیت صوبہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے مسائل کے حل کے لئے بھی وہ حکومت پنجاب سے نہ صرف رابطوں میں ہیں بلکہ قاتل روڈ کے منصوبہ کی منظوری میں ان کی خدمات بھی شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں