گندم اُگائو ، مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات

گندم اُگائو ، مقابلہ جات کی تقریب تقسیم انعامات

ملتان(وقائع نگار خصوصی)محکمہ زراعت توسیع ضلع اوکاڑہ کے زیر انتظام زیادہ گندم اگاؤ مہم کے تحت ہونے والے پیداواری مقابلہ برائے گندم 24-2023 کے پوزیشن حاصل کرنے والے کاشتکاروں میں انعامی چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔

 جس میں وزیر زراعت ولائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے خصوصی شرکت کی اور کاشتکاروں میں انعامی چیک تقسیم کیے ۔ اس موقع پر چودھری شہباز اختر ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن، محمد اعجاز ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ اور ڈاکٹر محمد آصف رفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپال پور موجود تھے ۔ ان کے علاوہ اوکاڑہ کے ترقی پسند کاشتکاران اور دیگر معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی۔ محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے اس پیداواری مقابلہ میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کے لیے پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کیلئے بالترتیب 3 لاکھ، 2 لاکھ اور 1 لاکھ روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر رکھا تھا ۔اس مقابلہ میں چودھری علی نواز سکنہ شیر گڑھ تحصیل دیپال پور نے 69.989 من فی ایکڑ پیداوار حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں