کہروڑپکا میں بارش سے جل تھل ایک ،سڑکیں پانی سے بھر گئیں

کہروڑپکا میں بارش سے جل تھل  ایک ،سڑکیں پانی سے بھر گئیں

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )مون سون سے پہلے بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

بازار اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں ۔تفصیل کے مطابق کہروڑ پکا شہر میں مون سون سے پہلے تیز اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور اور پودے بھی نہال ہو گئے جبکہ سیوریج کے مسائل ابھر کر سامنے آئے ،جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں