مضر صحت سوڈا واٹر فیکٹریوں پر چھاپے ، بھاری جرمانے

مضر صحت سوڈا واٹر فیکٹریوں پر چھاپے ، بھاری جرمانے

ملتان (لیڈی رپورٹر)غیر معیاری مشروبات بنانے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، 250لٹر ملاوٹی سوڈا واٹر مشروبات تلف، سوڈا واٹر فیکٹریوں کو 15، 15 ہزار روپے کے جرمانے عائد۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر غیر معیاری مشروبات بنانے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے 2 بیوریجز پلانٹس کی انسپکشن کی۔کارروائیاں شجاعت پور روڈ اور نقشبندیہ محلہ جلال پور پیروالا میں کی گئیں۔مشروبات کی تیاری میں مصنوعی فلیورز کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ غیر معیاری مشروبات مارکیٹ میں ڈرنک کارنرز پر سپلائی کی جانی تھیں۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مضر صحت مشروبات تلف کردیں۔ غیر معیاری مشروبات کے استعمال سے معدے اور پیٹ درد کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ ملاوٹ کے خاتمے کیلئے پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں