محرم کے پیش نظر قبروں کی مرمت، قبرستانوں میں رش

محرم کے پیش نظر قبروں کی مرمت، قبرستانوں میں رش

ملتان(خبرنگارخصوصی)محرم الحرام میں ملک بھر کی طرح ملتان کے قبرستانوں میں بھی قبروں کی لیپائی اور ۔

مرمت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس حوالہ سے قبرستانوں میں شہریوں کی گہما گہمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ لوگ اپنے پیاروں کی قبروں پر کھجور کے پتے اور دالیں ڈالنے کے ساتھ ساتھ اگربتیاں بھی لگا رہے ہیں۔ قبروں پر قرآن خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ دوسری جانب قبرستانوں کے باہر کھجور کے پتے ، دالیں اور اگربتیاں بیچنے والوں نے قیمتیں بھی دگنا کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ قبروں کی لیپائی کا سلسلہ یوم عاشور تک جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں