عوام نکلیں گے تو ظلم کا نظام ختم ہوگا، آصف اخوانی

عوام نکلیں گے تو ظلم کا نظام ختم ہوگا، آصف اخوانی

ملتان(خبرنگارخصوصی)جماعت اسلامی شمالی ملتان کے زیراہتمام عوامی دھرنے کی رابطہ مہم کے سلسلہ میں دیوان کے باغ میں کیمپ لگایا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں آصف اخوانی نے کہا کہ ظلم ناانصافی کا نظام اسی صورت ختم جب عوام اپنے حقوق لینے کے لیے نکلیں گے ۔ مہنگی بجلی نے ہر شخص کو پریشان کررکھا ہے بجلی کے بلزایٹم بم کی طرح آکر گرتے ہیں۔ 300 یونٹس مفت دینے کے دعویدار اب 100یونٹس بھی سستے داموں نہیں دے پارہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم ظلم کے اس نظام سے پریشان ہے ۔ 12 جولائی کا دھرنا عوام کی پریشانیوں کا ازالہ کرے گا۔ جماعت اسلامی کے اعلان کے بعد حکومت کی پریشانی عیاں ہے جماعت اسلامی کسی صورت ملک و قوم کے مفادات کے خلاف کسی قانون اور رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کل مختلف مقامات سے دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہونگے ۔ 12 جولائی کو ڈی چوک پر دھرنا ہوگا۔ 

ب

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں