پیف پارٹنرز سکولوں کے 5طلبہ کی میٹرک میں پوزیشنیں

پیف پارٹنرز سکولوں کے 5طلبہ کی میٹرک میں پوزیشنیں

ملتان (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام ہونے و الے میٹرک کے امتحانات میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) سے منسلک پارٹنر سکولوں کے تقریباً 1 لاکھ سے زائد طالبعلموں نے شرکت کی۔

ترجمان پیف نے بتایا کہ پیف سے منسلک پانچ طالبعلموں نے ڈی جی خان بورڈ، ساہیوال بورڈ اور سرگودہا بورڈ میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ترجمان نے تفصیلات بتاتے ہوے کہا کہ ماریہ بنتِ عبدالرحمن نے ڈی جی خان بورڈ میں1200 /1187 نمبرحاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی ہے ۔ مریم بی بی نے ساہیوال بورڈ میں 1116/1200نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔محمد عمیر اور علینہ آصف قریشی نے ڈی جی خان بورڈ میں 1185/1200 حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے ساتھ ساتھ سرگودہابورڈ میں سمیہ کرن نے 1180/1200 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ پارٹنر سکولوں سے منسلک 80فیصد طالبعلموں نے میٹرک سالانہ امتحان 2024 میں نمایاں نمبرز حاصل کیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں