سوئی ناردرن کی کارروائیاں تیز، 11میٹر منقطع کردیئے

سوئی ناردرن کی کارروائیاں تیز، 11میٹر منقطع کردیئے

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان سوئی ناردرن گیس ٹاسک فورس کی کارروائی، مزید گیارہ میٹر منقطع کر دیئے گئے۔

 ، تفصیلات کے مطابق ایک صارف کا میٹر سروس سے دور پایا گیا جو کہ صارف نے خود ہی منتقل کیا ہوا تھا، اس لئے میٹر منقطع کردیا گیا، دو صارفین جو کہ نان بلنگ پر تھے انکے میٹر لگے ہوئے پائے گئے ، انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے ، ایک صارف کمپریسر لگا کر گیس کھینچتے ہوئے پایا گیا اسکا میٹر منقطع کردیا گیا، سات صارفین کے میٹر سیل ٹیمپر ہونے کی وجہ سے مشکوک پائے گئے جن کے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں