کسان کارڈ،2لاکھ 75ہزار کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل

کسان کارڈ،2لاکھ 75ہزار کاشتکاروں کی رجسٹریشن مکمل

ملتان(وقائع نگار خصوصی)سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے ایگریکلچر ہاؤس میں کسان کارڈ کی پیشرفت کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس ۔

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا عمل‘‘ پہلے آئیے پہلے پائیے ’’کی بنیاد پر جاری ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے لیے اب تک 2 لاکھ 75 ہزار کاشتکار رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ رجسٹریشن کے عمل میں تیزی دیکھی جا رہی ہے کاشتکاروں کی بڑی تعداد کسان کارڈ کے حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر رجسٹریشن کرا رہی ہے ۔کسان کارڈ کی فراہمی کے لیے ایک لاکھ کاشتکاروں کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور2لاکھ 50ہزار کسان کارڈز کی مینوفیکچرنگ کا عمل حتمی مرحلہ میں داخل ہو چکا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 اگست سے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ بینک آف پنجاب کی متعلقہ شاخوں میں دستیاب ہوں گے اور 15 اکتوبر سے کاشتکار وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور پیسٹی سائیڈ خرید سکیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں