چوروں نے شہریوں کی 2 موٹرسائیکلیں چرالیں، مقدمات درج

چوروں نے شہریوں کی 2  موٹرسائیکلیں چرالیں، مقدمات درج

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لینے آنے والے شخص کی موٹرسائیکل چوری’سکیورٹی کے ناقص انتظامات’شہری پھٹ پڑے۔

 تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ کا رہائشی محمدعمران گورنمنٹ پبلک ہائی سکول خانیوال میں لگائے گئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیمپ سے پیسے نکلوانے آیا موٹرسائیکل باہر کھڑی کی تو واپس آیا نامعلوم شخص اس کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی تھی۔ تھانہ کہنہ کی حدود پرانا خانیوال سے طارق نامی شخص کے گھر کے باہر کھڑی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے اُڑے متعلقہ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں